اب بھی ہمارے دل کو وفا کا گمان ہے
اب بھی ہمارے دل کو وفا کا گمان ہے
ہم تو ضعیف ہو گئے پر دل جوان ہے
میں آسمان ناپ چکا ہوں ہزار بار
تم سوچتے ہو یہ مری پہلی اڑان ہے
کس بے نیاز نے تمہیں چوما ہے سچ کہو
اس گال پر تمہارے یہ کیسا نشان ہے
ہم دوست یار شام کو ملتے تھے یاد ہے
کیا اب بھی گاؤں میں وہ پرانی دکان ہے
ماں کے بغیر کتنی ادھوری ہے زندگی
بیکار گھر گرہستھی ہے خالی مکان ہے
وہ سامنے بھی آئے تو مت دیکھنا غفیرؔ
بس ضبط آرزو کا یہی امتحان ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.