جب اداسی بے سبب چھائے امرؔ کہئے غزل
جب اداسی بے سبب چھائے امرؔ کہئے غزل
پھر پرانی یاد بھرمائے امرؔ کہئے غزل
قہر کوئی روز جب ڈھائے امرؔ کہئے غزل
خواب میں آکر کوئی جائے امرؔ کہئے غزل
بھور کی بہکی صبا میں دل مچلنے جب لگے
جھومتا بوڑھا شجر بھائے امرؔ کہئے غزل
بیہڑوں کی قید میں گم جب ہوئی ہو زندگی
خود سے سایا دور ہو جائے امرؔ کہئے غزل
ٹھوکریں کھا کر بھی جب چلتا رہے جیون سفر
گیت بن کر درد مسکائے امرؔ کہئے غزل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.