Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نہ خاندانی روایتوں کے نہ کچھ مہارت کے بعد آیا

مینا خان

نہ خاندانی روایتوں کے نہ کچھ مہارت کے بعد آیا

مینا خان

MORE BYمینا خان

    نہ خاندانی روایتوں کے نہ کچھ مہارت کے بعد آیا

    سلیقہ جینے کا مجھ کو ہمدم تری محبت کے بعد آیا

    تمہیں یہ حیرت ہے اپنے غم کو چھپا کے کیسے میں ہنس رہی ہوں

    مری طبیعت میں یہ تحمل بڑی ریاضت کے بعد آیا

    یہ مطمئن دل یہ نرم لہجہ شگفتگی اور یقیں خدا پر

    جو سچ کہوں تو یہ سب توازن تری عنایت کے بعد آیا

    مرے سفر میں جو مشکلیں تھیں زمانہ اس سے نہیں ہے واقف

    جو دیکھتے ہو نشان منزل بڑی صعوبت کے بعد آیا

    اداسیوں کے سفر میں کتنے اکیلے پن کے عذاب جھیلے

    خوشی کا لمحہ مجھے میسر تری رفاقت کے بعد آیا

    زیادہ پانے کی خواہشوں نے مجھے ہمیشہ ملول رکھا

    سکوں میں رہنے کا یہ ہنر تو مجھے قناعت کے بعد آیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے