Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وعدوں سے کب تلک ہمیں بہلائیں گے جناب

نکہت افتخار

وعدوں سے کب تلک ہمیں بہلائیں گے جناب

نکہت افتخار

MORE BYنکہت افتخار

    وعدوں سے کب تلک ہمیں بہلائیں گے جناب

    کب تک ہمارے سر کی قسم کھائیں گے جناب

    اپنا نہیں ہمیں تو ہے بس آپ کا خیال

    تنہائیوں میں آپ بھی گھبرائیں گے جناب

    ہجر و وصال دونوں کی لذت جدا جدا

    جانے کو جائیں گے کہیں کب آئیں گے جناب

    ہم ہی نہیں ہیں آپؐ بھی اک مشت خاک ہیں

    اونچا اڑیں گے اور بکھر جائیں گے جناب

    ہم کو خدا نہ کرتا اگر پا لیا کبھی

    خود اپنے آپ کو بھی ترس جائیں گے جناب

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے