Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

غیروں کے لئے کیوں ہمیں ناشاد کریں آپ

فصاحت لکھنوی

غیروں کے لئے کیوں ہمیں ناشاد کریں آپ

فصاحت لکھنوی

MORE BYفصاحت لکھنوی

    غیروں کے لئے کیوں ہمیں ناشاد کریں آپ

    اگلی جو محبت تھی اسے یاد کریں آپ

    آنکھوں کی ثنا میں غزل اک میں نے کہی ہے

    لازم ہے کہ ہر شعر پہ دو صاد کریں آپ

    ٹھوکر ہی سے کیا خاک ہو زندہ مرا مردہ

    قم اپنی زباں سے بھی تو ارشاد کریں آپ

    سہہ سہہ کے ستم ہو گئے مشاق بہت ہم

    جب جانیں کہ کوئی ستم ایجاد کریں آپ

    ایسی پر اثر تھیں مری آہیں شب فرقت

    دل تھام لیں ہاتھوں سے جو پھر یاد کریں آپ

    اے یار ابھی حوصلہ ہے چرخ کا باقی

    وہ ظلم سے نادم ہو تو بیداد کریں آپ

    اے حضرت دل ہو گئے کیوں شیفتۂ حسن

    ساتھ اپنے نہ مجھ کو کہیں برباد کریں آپ

    اس واسطے سہتا ہوں میں اے یار جفائیں

    کچھ دن تو پس مرگ مجھے یاد کریں آپ

    یہ ضبط محبت کی ہے تاکید شب ہجر

    دم گھٹ کے بھی نکلے تو نہ فریاد کریں آپ

    دامن وہ جھٹکتے ہیں تو کہتی ہے مری خاک

    برباد ہوں خود مجھ کو نہ برباد کریں آپ

    کم کی صفت حسن جو میں نے تو وہ بولے

    اب ڈھونڈھ کے معشوق پری زاد کریں آپ

    مقتل میں اگر پاؤں سے غیر آئے تو کیا فخر

    میں سر کے بل آؤں جو مجھے یاد کریں آپ

    اے تو سہی اس نالۂ پر درد سے ہو موم

    دل اپنا مری سمت سے فولاد کریں آپ

    حسرت نہ یہ رہ جائے حضور آپ کے دل میں

    راضی ہوں میں بیداد پہ بیداد کریں آپ

    کیا لطف اجاڑا اگر آباد دلوں کو

    ویران ہیں جو دل انہیں آباد کریں آپ

    سب ان کے ستم سہہ لئے ہم نے تو یہ بولے

    اب ظلم کروں وہ کہ بہت یاد کریں آپ

    یاں تو کمر ان کی نہیں ملنے کی فصاحتؔ

    قصد اب سوئے شہر عدم آباد کریں آپ

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے