مت پوچھ یہ کہ رات کٹی کیونکہ تجھ بغیر (ردیف .. ی)
مت پوچھ یہ کہ رات کٹی کیونکہ تجھ بغیر
اس گفتگو سے فائدہ پیارے گزر گئی
پروانے رات شمع سے اتنے جلے کہ صبح
خاکستر ان کی لے کے صبا دوش پر گئی
شیریں کی ایک میں نہ کہوں ورنہ بارہا
لیلی جدھر تھی وادئ مجنوں ادھر گئی
میرے لہو سے ہے مری دیوار گھر کی سرخ
میری ہی موج خوں مرے بیرون در گئی
شکوہ تو کیوں کرے ہے مرے اشک سرخ کا
تیری کب آستیں مرے لوہو سے بھر گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.