Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بجھ رہی ہے رفتہ رفتہ شمع محفل آخری

سید اظہر حسین اظہر

بجھ رہی ہے رفتہ رفتہ شمع محفل آخری

سید اظہر حسین اظہر

MORE BYسید اظہر حسین اظہر

    بجھ رہی ہے رفتہ رفتہ شمع محفل آخری

    ساقیا اب تو پلا دے جام قاتل آخری

    مڑ کے دیکھا اس نے میری سمت کچھ اس طور سے

    مے کدے کا دے گیا وہ کیف کامل آخری

    چشم ساقی میں سمٹ کر رہ گئی ہے ساری مے

    پی گیا آنکھوں سے میری اشک حاصل آخری

    کر رہا تھا میں مکمل ترک الفت کی دعا

    اک نظر سے لے گیا وہ صبر بسمل آخری

    وقت آخر لب پہ اظہرؔ کفر تھا طاری مگر

    یا الٰہی کہہ کے توڑی میں نے منزل آخری

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے