رشک مینا و جام سی لڑکی
رشک مینا و جام سی لڑکی
وہ دسمبر کی شام سی لڑکی
وہ کھڑی ہے نظر جھکائے ہوئے
زاہدوں کے قیام سی لڑکی
لاج کے تھل نے کوئلہ کر دی
گلبدن لالہ فام سی لڑکی
فصل گل کی سفیر لگتی تھی
باد گل کے خرام سی لڑکی
کھو گئی خود فنا کے رستوں میں
راہ ملک دوام سی لڑکی
تیرگی نے دلائی یاد مجھے
ایک ماہ تمام سی لڑکی
جذب پیہم سکھا گئی مقصودؔ
وہ قلندر مقام سی لڑکی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.