تو ہوا ہے تو اڑا دے مجھ کو
تو ہوا ہے تو اڑا دے مجھ کو
یا کوئی شکل بنا دے مجھ کو
بس پگھلنے کو انا باقی ہے
پھر جو چاہے سو بنا دے مجھ کو
بوجھ کے ساتھ سفر ہو کب تک
اس سے کہہ دو کہ بھلا دے مجھ کو
یا تو منزل کا بھرم ہی رکھ لے
یا کوئی راہ دکھا دے مجھ کو
ضبط کی حد ہے فنا ہو جانا
دے کوئی اور سزا دے مجھ کو
صبح کی دھوپ نکل آئی ہے
تو جو چاہے تو بجھا دے مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.