Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

درد تنہائیوں میں روتے ہیں

زوبیہ بٹ زوبی

درد تنہائیوں میں روتے ہیں

زوبیہ بٹ زوبی

MORE BYزوبیہ بٹ زوبی

    درد تنہائیوں میں روتے ہیں

    عکس بینائیوں میں روتے ہیں

    خواب سے نسبتیں بتاتے لوگ

    دن کی سچائیوں میں روتے ہیں

    ہم سخن محفلوں میں ہنستے ہیں

    اور تنہائیوں میں روتے ہیں

    ہم سمندر مزاج رکھتے ہیں

    اور گہرائیوں میں روتے ہیں

    سادگی بھی تو ایک نعمت ہے

    لوگ دانائیوں میں روتے ہیں

    زندگی اور کوئی کھیل رچا

    ہم تماشائیوں میں روتے ہیں

    راحتیں تھک کے سو گئیں شاید

    جسم انگڑائیوں میں روتے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : Word File Mail By Qamar Ahmad

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے