Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یقیناً راستہ حق پر نہیں ہے

ہانی بریلوی

یقیناً راستہ حق پر نہیں ہے

ہانی بریلوی

MORE BYہانی بریلوی

    یقیناً راستہ حق پر نہیں ہے

    کوئی پتھر کوئی ٹھوکر نہیں ہے

    محبت کا سفر بہتر نہیں ہے

    اگر عاشق چلا دن بھر نہیں ہے

    تعلق ٹوٹ جانے کا ہے خطرہ

    مگر دیوار میں اک در نہیں ہے

    کسے روداد اپنی ہم سنائیں

    کسی کا حال اب بہتر نہیں ہے

    محبت نے اسے پرواز دی ہے

    ہماری شاعری بے پر نہیں ہے

    کہاں رکھوں شکستہ دل کے ٹکڑے

    بریلی میں عجائب گھر نہیں ہے

    سبھی دشمن بھلے ہیں دوستوں سے

    کسی کے ہاتھ میں نشتر نہیں ہے

    سڑک پر آ گئے ہیں سارے عاشق

    نگر میں بادشہ اکبر نہیں ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے