اہل دنیا کے کسی کام میں آؤ جاؤ
اہل دنیا کے کسی کام میں آؤ جاؤ
دولت عشق اگر ہے تو لٹاؤ جاؤ
بات بنتی نہیں جب بات بناؤ جاؤ
اپنے لہجے میں نیا پن کوئی لاؤ جاؤ
دشت و صحرا میں لئے وحشت دل آئے ہو
تم بھی مجنوں کی طرح خاک اڑاؤ جاؤ
رند کی طرح سر میکدہ آیا ساقی
میں ہوں تشنہ مجھے دو گھونٹ پلاؤ جاؤ
تم جو چاہو تو اندھیروں کو مٹا سکتے ہو
راہ گیروں کے لئے دیپ جلاؤ جاؤ
ہم نے برسوں کی مشقت سے سجا رکھا ہے
خانۂ دل ہے تمہارے لئے آؤ جاؤ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.