Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سمجھ لیں عکس کی کاری گری ہے پانی پر

عدنان اختر اعظمی

سمجھ لیں عکس کی کاری گری ہے پانی پر

عدنان اختر اعظمی

MORE BYعدنان اختر اعظمی

    سمجھ لیں عکس کی کاری گری ہے پانی پر

    یہ آسمان نہیں اوڑھنی ہے پانی پر

    ہر ایک موج غزل خواں دکھائی دیتی ہے

    یہ کس نے آ کے لکھی شاعری ہے پانی پر

    کلیم کو ہے دیا تحفۂ جمال طور

    پھر اس کے بعد انہیں راہ دی ہے پانی پر

    اشارہ پا کے ہواؤں کا جانب منزل

    ہماری ناؤ چلی جا رہی ہے پانی پر

    میں بوند بوند کا گویا حساب رکھتا ہوں

    کہ منحصر ہی مری زندگی ہے پانی پر

    وہ سانحہ جو ہوا اس کے بعد نہر فرات

    عجیب قسم کی شرمندگی ہے پانی پر

    یہ چار سو ہے جو بکھری سی چاندنی عدنانؔ

    یہ ماہتاب کی جلوہ گری ہے پانی پر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے