میں کم نگاہ نہیں ہوں مری نظر میں ہے
میں کم نگاہ نہیں ہوں مری نظر میں ہے
وہ زندگی کی فضیلت جو اک بشر میں ہے
کسی کی یاد ستاتی ہے جب گزرتا ہوں
میں اس گلی کی طرف سے جو رہگزر میں ہے
شعور راہروی کو دعائیں دیتا ہوں
کہ میرے ساتھ مرا رہنما سفر میں ہے
فریب دینے کی زحمت نہ کیجئے واعظ
رہ حیات کی منزل مری نظر میں ہے
ہمارے واسطے رہبر سے بڑھ کے ہے راہیؔ
وہ ایک میل کا پتھر جو رہ گزر میں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.