تجھے دنیا سے جو اتنا گلہ ہے
تجھے دنیا سے جو اتنا گلہ ہے
بتا دنیا کو تو نے کیا دیا ہے
بہت تھوڑا سا پانے کی طلب میں
بہت کچھ تھا جو ہم نے کھو دیا ہے
ملے مسند کہ پھر مصلوب ہوں اب
جو کہنا تھا سو ہم نے کہہ دیا ہے
مجھے مر کر بھی کب فرصت ملے گی
قضا کے بعد بھی اک سلسلہ ہے
یہ جو اتنے پہ تم اترا رہے ہو
ارے اتنا تو ہم نے کھو دیا ہے
ذرا کوشش نہیں کرتا تو ورنہ
تری تقدیر میں سب کچھ لکھا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.