آگ دل کی بجھاتے ہوئے مر گئے
آگ دل کی بجھاتے ہوئے مر گئے
خاک اپنی اڑاتے ہوئے مر گئے
ایک رشتہ نبھانے کی خواہش تھی بس
ایک رشتہ نبھاتے ہوئے مر گئے
آ کے پوچھے گا وہ تب بتائیں گے ہم
خود کو کیوں ہم ستاتے ہوئے مر گئے
من لگانا تھا مشکل ہمارا جہاں
ہم وہاں دل لگاتے ہوئے مر گئے
تھی بسی ہم میں جو ایک دنیا سدا
ہم وہ دنیا بچاتے ہوئے مر گئے
موت کو زندگی کی لگی پیاس جب
پیاس کو ہم بجھاتے ہوئے مر گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.