تو کسی اور سے نہ ہارے گا
تو کسی اور سے نہ ہارے گا
تجھ کو تیرا غرور مارے گا
تجھ کو دستار جس نے بخشی ہے
تیرا سر بھی وہی اتارے گا
اک ذرا اور انتظار کرو
صبر جیتے گا ظلم ہارے گا
آئنہ تو ہے خود مری تخلیق
آئنہ کیا مجھے سنوارے گا
اس نے جب مجھ کو پاؤں بخشے ہیں
آگ سے بھی وہی گزارے گا
تو ابھرنے کا حوصلہ تو دکھا
خود سمندر تجھے ابھارے گا
ہاں یہی اجنبی نعیمؔ اک دن
اپنا کہہ کر مجھے پکارے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.