جو بھی چاہا نہیں ملا مجھ کو
جو بھی چاہا نہیں ملا مجھ کو
پھر بھی کوئی نہیں گلہ مجھ کو
رب پہ سب کچھ میں چھوڑ بیٹھا ہوں
دے گا بہتر وہی صلہ مجھ کو
کتنا بے چین کرکے رکھتا ہے
تیری یادوں کا سلسلہ مجھ کو
شدت درد ختم ہو جائے
زہر کا جام لا پلا مجھ کو
میں گل خشک تیری ہجرت میں
آ مرے پاس اور کھلا مجھ کو
مجھ کو کھونے کے بعد سوچو گے
میرا دانشؔ نہیں ملا مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.