Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کہتے ہیں مجھ سے عشق کا افسانہ چاہیے

قمر جلالوی

کہتے ہیں مجھ سے عشق کا افسانہ چاہیے

قمر جلالوی

MORE BYقمر جلالوی

    کہتے ہیں مجھ سے عشق کا افسانہ چاہیے

    رسوائی ہو گئی تمہیں شرمانا چاہیے

    خود دار اتنی فطرت رندانہ چاہیے

    ساقی یہ خود کہے تجھے پیمانہ چاہیے

    عاشق بغیر حسن و جوانی فضول ہے

    جب شمع جل گئی ہے تو پروانہ چاہیے

    آنکھوں میں دم رکا ہے کسی کے لیے ضرور

    ورنہ مریض ہجر کو مر جانا چاہیے

    وعدہ تھا ان کے رات کے آنے کا اے قمرؔ

    اب چاند چھپ گیا انہیں آ جانا چاہیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning

    Jashn-e-Rekhta 11th Edition | 29-30-31 Jan, 2027 Buy Tickets

    بولیے