ہیں تو مظلوم مگر تیغ اٹھا سکتے ہیں
ہیں تو مظلوم مگر تیغ اٹھا سکتے ہیں
ظلم اور جبر کو مٹی میں ملا سکتے ہیں
حاکم وقت کے پیروں میں پڑے ہیں بزدل
کس طرح حق کی یہ آواز اٹھا سکتے ہیں
آپ کے واسطے قربان تو ہو جاؤں مگر
آپ اک لمحہ میں احسان بھلا سکتے ہیں
اپنے ہونٹوں پہ محبت کا تبسم رکھ کر
آپ چاہیں جسے دیوانہ بنا سکتے ہیں
جتنے بھی گونگے ہیں وہ بولنے لگ جائیں اگر
ایک ظالم کو یہ مسند سے اٹھا سکتے ہیں
بس یہی بات کہ وہ پہلی محبت ہے نظامؔ
ورنہ ہم تو اسے اوقات دکھا سکتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.