اسے کہو کہ محبت کو تول کر دیکھے
اسے کہو کہ محبت کو تول کر دیکھے
نظر ملائے کبھی دل ٹٹول کر دیکھے
نہیں ٹکیں گے مراسم سپاٹ ہاتھوں پر
ہتھیلیوں کو ذرا اپنی گول کر دیکھے
وہ جس نے آنکھ عطا کی ہے عین ممکن ہے
وہ ایک روز ہمیں آنکھ کھول کر دیکھے
ہم ایسوں سے نہیں ہوتا کہ دیکھ کر بولیں
یقیں نہیں تو کوئی ہم سے بول کر دیکھے
کبھی وہ سمجھے نہ ملنا ہی کیوں ضروری تھا
کبھی وہ ریت کو پانی میں گھول کر دیکھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.