اے غم عشق مجھے اتنی سہولت دے دے
اے غم عشق مجھے اتنی سہولت دے دے
اور بھی کام ہیں سو تھوڑی سی فرصت دے دے
اس کی مرضی وہ تعلق کو جو صورت دے دے
ہاتھ چھوڑے مرا یا تھام کے ہمت دے دے
اس کے دیدار کا اس درجے ہے جادو مجھ پر
جیسے بیمار کو چھو کر کوئی راحت دے دے
بے وفائی سے ترا دل تو دکھا ہے پھر بھی
یہ دعا ہے کہ خدا تجھ کو ہدایت دے دے
کاش کہ تو بھی کسی شخص کی خاطر تڑپے
کاش رب تجھ کو بھی یک طرفہ محبت دے دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.