طوفان بن کے گردش دوراں تھی رات بھر
طوفان بن کے گردش دوراں تھی رات بھر
بزم تخیلات پریشاں تھی رات بھر
ہر پھول ہر روش پہ اداسی عجیب تھی
جانے کہاں بہار گلستاں تھی رات بھر
ہاں تیرے انتظار میں بے کیف سی رہی
آنگن میں چاندنی مری مہماں تھی رات بھر
بستی تباہ کر کے وہ دن میں چلا گیا
لیکن دلوں میں ہیبت طوفاں تھی رات بھر
حالات نے زمانے کو دشمن کیا تو کیا
خود مجھ سے میری نیند گریزاں تھی رات بھر
میں دوستوں کے ساتھ ظفرؔ کتنا خوش رہا
لیکن اداس راہ شبستاں تھی رات بھر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.