دونوں کھڑے ہیں سانسوں کی بہتی ندی کے پاس
دونوں کھڑے ہیں سانسوں کی بہتی ندی کے پاس
یعنی کہ ہم ہیں پیاس لئے زندگی کے پاس
اس رات میں بھی دونوں کی پرچھائیاں دکھیں
ہم تم ملے ہیں آج بھی اک روشنی کے پاس
بیٹھے ہیں دونوں آنکھوں میں آنکھیں لئے ہوئے
اتنی خوشی کہاں ہے یہاں ہر کسی کے پاس
آنکھوں سے نیند لاپتہ پاؤں میں ہے سفر
فرصت نہیں ہے شہر میں اب آدمی کے پاس
شاید ہمارے دل کو بھی آرام مل سکے
ہم چلتے چلتے آ گئے ہیں شاعری کے پاس
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.