بستی میں کوئی ایک بھی بیمار نہیں ہے
بستی میں کوئی ایک بھی بیمار نہیں ہے
لگتا ہے یہاں عشق کا دربار نہیں ہے
بے کار زمانے کا ہے وہ میری نظر میں
جو شخص محبت میں گرفتار نہیں ہے
رویا ہے جنازے پہ یقیناً مرا قاتل
ورنہ تو کوئی اور عزادار نہیں ہے
ہوگا نہ وہاں صاحب حکمت کوئی پیدا
جس دیس میں تعلیم کا معیار نہیں ہے
دہقاں کو بھلا کیسے ملے روٹی جہاں پر
سرکار کے ہاتھوں میں بھی سرکار نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.