وہ کہہ رہے ہیں کہ اونچی اڑان بند کریں
وہ کہہ رہے ہیں کہ اونچی اڑان بند کریں
کہاں کہاں پہ ہم اپنی زبان بند کریں
وہ آئنوں کے خریدار بن کے آئے ہیں
ہمیں ہے حکم کہ اپنی دکان بند کریں
یہاں لگان وصولی بھی اب شریعت ہے
یہ مرنے جینے کی باتیں کسان بند کریں
وہ ایک شور جو ہر پل سنائی دیتا ہے
تمہی بتاؤ کہ ہم اپنے کان بند کریں
ہمیں خبر ہے یہ کشتی ابھر نہ پائے گی
حضور آپ یہ جھوٹے بیان بند کریں
شکار ڈھونڈنا اب ان کے بس کی بات نہیں
سہیلؔ ان سے یہ کہہ دو مچان بند کریں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.