پھر مجھ سے چھپے کس لیے افزائش دنیا
پھر مجھ سے چھپے کس لیے افزائش دنیا
ہاتھوں میں ہوئی ہے مرے پیدائش دنیا
درویش کی عادات میں اک یہ بھی ہے شامل
پوری نہیں کرتا کبھی فرمائش دنیا
کوشش تو بہت کی ترے دستور نے لیکن
نکلی نہیں دل میں مرے گنجائش دنیا
دو ہاتھ زیادہ ہے زمیں اصل سے اپنی
لگتا ہے غلط کی گئی پیمائش دنیا
ہم اس کے اشاروں کو سمجھتے نہیں کیوں کر
کرتا ہے وو ہر موڑ پہ فہمائش دنیا
میں جب سے تخیل میں سفر کرنے لگا ہوں
کم پڑنے لگی ہے مجھے گنجائش دنیا
ان ولیوں میں شامل ہے مرا نام بھی آزرؔ
وہ جن کو میسر نہیں آسائش دنیا
Sooraj Mukhi Ka Phool
Buy This BookAdditional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.