بن سنور کے وہ جب بھی محفلوں میں آتے ہیں
بن سنور کے وہ جب بھی محفلوں میں آتے ہیں
ہر دھڑکتے سینے میں کھلبلی مچاتے ہیں
ہر طرف اندھیرے میں نور سا بکھرتا ہے
وہ حسین چہرے سے زلف جب ہٹاتے ہیں
ہجر میں تڑپنے کا لطف ہی نرالا ہے
رات بھر تڑپ کر ہی ہم سکون پاتے ہیں
ان کی مست آنکھوں میں ہے شراب کی مستی
جو بھی دیکھ لیتے ہیں خود کو بھول جاتے ہیں
اس لیے ہر اک دل پر اپنی حکمرانی ہے
سب کے کام آتے ہیں اور بھول جاتے ہیں
اپنا ایک اک مصرع ہے چراغ کی صورت
جب غزل سناتے ہیں روشنی لٹاتے ہیں
ہم جگرؔ کے زخموں کی گنتیاں نہیں کرتے
جتنی چوٹ لگتی ہے اتنا مسکراتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.