بزم رنداں میں نیا راز کھلا آج کی رات
بزم رنداں میں نیا راز کھلا آج کی رات
حسن خود شوخئ رندانہ ہوا آج کی رات
رقص بسمل نے کسی دل میں اٹھائے طوفاں
شمع افسردہ کہ پروانہ جلا آج کی رات
سینۂ طور سے خوابیدہ فسانے پھوٹے
قوم موسی کو نہ عنوان ملا آج کی رات
آج واصفؔ نے سر بزم تماشہ دیکھا
دل صد چاک کا ہر چاک سلا آج کی رات
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.