Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

فرقت گزیدہ جسم ہے اور وقت رات کا

عمران جاوید

فرقت گزیدہ جسم ہے اور وقت رات کا

عمران جاوید

MORE BYعمران جاوید

    فرقت گزیدہ جسم ہے اور وقت رات کا

    سینے میں آ گھسا ہے خلا کائنات کا

    خالی کتاب رکھ دی تھی آنکھوں کے روبرو

    اور ڈھونڈنا تھا راستہ اس میں نجات کا

    اک روشنی نے مانگ لی قیمت وجود کی

    ہے قرض یہ شعور پہ شاید حیات کا

    تصویر کھولتی رہی پرتیں خیال کی

    ہر زاویہ تھا نقش کسی واردات کا

    خوابوں کے جسم چاک تھے نیندوں کے جبر سے

    سورج نکل رہا تھا مگر ممکنات کا

    سانسیں تو چل رہیں تھیں فقط رسم زیست میں

    احساس پر نہیں تھا کوئی بھی حیات کا

    دھڑکن میں گونجتی ہیں صدائیں پرانی سی

    سناٹا بولتا ہے یہاں روز رات کا

    میں نے خلا کو چھو لیا انداز عشق میں

    میں ہی وہ آئنہ ہوں کسی ممکنات کا

    یادوں کا شور پھیل گیا ہے وجود میں

    آغاز ہو چکا ہے نئی کیفیات کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے