یوں میری بے بسی کا تماشا نہ کیجئے
یوں میری بے بسی کا تماشا نہ کیجئے
احسان کر کے مجھ پہ جتایا نہ کیجئے
کرنا ہے فیصلہ تو کریں پر سکون آپ
یوں آسمان سر پہ اٹھایا نہ کیجئے
کھائے ہوئے نوالوں کا رکھتا ہے جو حساب
دعوت میں اس بخیل کے جایا نہ کیجئے
نقصان اس میں ہوگا بہت آپ کا مجیبؔ
غیروں کو دل کی بات بتایا نہ کیجئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.