دل مرا پند گو نہ سمجھے گا
دل مرا پند گو نہ سمجھے گا
پند تیری نکو نہ سمجھے گا
تجھ سا دانا ہزار حیف کہ تو
یہ نہ سمجھا کہ وہ نہ سمجھے گا
یہ ز خود رفتہ اب حق اپنے میں
مرنے جینے کو دو نہ سمجھے گا
بچنے کو آگ سے سمندر کو
کچھ نصیحت کرو نہ سمجھے گا
ق
یہ سمجھ لے تو اب کہ سودا کا
دل تری گفتگو نہ سمجھے گا
حق کے سمجھائے سمجھے تو سمجھے
تیرے سمجھائے تو نہ سمجھے گا
- مطبع : احمد ندیم قاسمی (1963)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.