نہ دن گزارا خوشی سے نہ رات کی میں نے
نہ دن گزارا خوشی سے نہ رات کی میں نے
بتاؤں کیا تجھے کیسے حیات کی میں نے
یہ اور بات کہ ناؤ نہیں بچی میری
مگر ۔۔۔جو آج سمندر کے سات کی میں نے
جہاں ستارے تھے اب پھول کھل رہے ہیں وہاں
بدل دی شکل تری کائنات کی میں نے
کوئی تو ساتویں سمت اب کے لے چلے مجھ کو
کہ سیر کر لی بہت شش جہات کی میں نے
اسی کا ذکر ہوا جب بھی ذکر کرنا پڑا
اسی کی بات ہوئی جب بھی بات کی میں نے
اسی لیے تو مجھے اس پہ اعتبار نہیں
سنی ہوئی ہے کہانی فرات کی میں نے
تمام باغ تھا حیرت میں مبتلا آزرؔ
کھلا وہ پھول تو خوشبو سے بات کی میں نے
Sooraj Mukhi Ka Phool
Buy This BookAdditional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.