Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اس سے تمہیں کیا بحث برا ہو کہ بھلا ہو

قمر بدایونی

اس سے تمہیں کیا بحث برا ہو کہ بھلا ہو

قمر بدایونی

MORE BYقمر بدایونی

    اس سے تمہیں کیا بحث برا ہو کہ بھلا ہو

    دل پھیر دو للہ اگر تم نے لیا ہو

    میں غیر سے لڑتا ہوں اسی پر تو خفا ہو

    تم مجھ سے قسم لے لو اگر کچھ بھی کہا ہو

    جھوٹا تو کبھی آپ کو میں کہہ نہیں سکتا

    ہاں وعدہ فراموش کہا ہو تو کہا ہو

    اب تک تھی یہ حسرت کہیں دم بھر کو ملو تم

    اور اب یہ تمنا ہے کہ دم بھر نہ جدا ہو

    بے درد کو بے مہر کو اک دشمن جاں کو

    چاہا تو کسے اس دل مضطر کا برا ہو

    آفت ہے تو اس کی ہے جو دل تم سے لگائے

    شامت ہے تو اس کی ہے جو پابند وفا ہو

    ہر وقت وہ اب ساتھ تو رہتے ہیں تمہارے

    یہ کیا کہ قمرؔ ہاتھ بھی گردن میں پڑا ہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے