مجھ کو بھی میرے دل کو بھی بہتر بنا دیا
مجھ کو بھی میرے دل کو بھی بہتر بنا دیا
آخر جہاں نے موم کو پتھر بنا دیا
دیکھیں جو کرکے کوششیں میں نے ذرا ذرا
قطرے بنا بنا کے سمندر بنا دیا
ہر دل لگی ہے اس کو ہنسانے کے واسطے
دل کی لگی نے مجھ کو بھی جوکر بنا دیا
میں چوڑیاں جو کانچ کی لایا خرید کر
ماں نے پہن کے ان کو بھی زیور بنا دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.