پیار عنقا ہے میاں شہر محبت میں بھی
پیار عنقا ہے میاں شہر محبت میں بھی
اک رکاوٹ ہے یہاں کار سہولت میں بھی
ایک ناکام محبت کی بدولت ہمدم
دل گرفتہ ہے مرا عہد مسرت میں بھی
چھوڑ کر کار جہاں یاد تجھے کرتے تھے
اب ہمیں یاد نہیں آتا تو فرصت میں بھی
خود کو برباد محبت میں مکمل نہ کیا
کام آنا تھا مجھے اگلی محبت میں بھی
اتنا بے زار ہوا ہوں میں تری فرقت میں
اک اذیت ہے مجھے لفظ مسرت میں بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.