اپنی نظروں سے میں اتر جاؤں
اپنی نظروں سے میں اتر جاؤں
خود کو دوں زخم اور مکر جاؤں
مفلسی زندہ رکھے ہے مجھ کو
ورنہ میں زہر کھا کے مر جاؤں
میری وحشت کا حل نکال خدا
خود کشی میں کہیں نہ کر جاؤں
نوچ لوں اپنے جسم کے اعضا
اور پھر زخم دیکھ ڈر جاؤں
لوگ تربت پہ لات ماریں مری
اس جہاں سے میں جب گزر جاؤں
کر دے بدنام اس طرح سے مجھے
لوگ وحشیؔ کہیں جدھر جاؤں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.