ایک دن جھلا کے مر جائیں گے ہم
ایک دن جھلا کے مر جائیں گے ہم
شام سے پہلے ہی گھر جائیں گے ہم
سخت کر کے ایک دن خود اپنی خاک
ایک پتھر نرم کر جائیں گے ہم
ایک خاموشی پکارے گی ہمیں
ایک ٹھنڈی آہ بھر جائیں گے ہم
آخرش کس دے گا کوئی غم نکیل
ایک جھٹکے میں ٹھہر جائیں گے ہم
ایک ہی جائے اماں ہے آخرش
اور کہاں تھک ہار کر جائیں گے ہم
ایک شب مستی کے عالم میں سفیرؔ
رات پر ہنس کر گزر جائیں گے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.