Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دیکھ لی دنیا تری میں نے نوازش دیکھ لی

کبیر حالاتی

دیکھ لی دنیا تری میں نے نوازش دیکھ لی

کبیر حالاتی

MORE BYکبیر حالاتی

    دیکھ لی دنیا تری میں نے نوازش دیکھ لی

    میری بربادی میں کیا ہے تیری کاوش دیکھ لی

    تیری دولت شان و شوکت تیرے کام آئی نہیں

    موت سے بچنے کی تو نے کر کے کوشش دیکھ لی

    عشق کا مطلب سمجھ پایا نہیں تو آج تک

    بد ہوس انسان میں نے تیری خواہش دیکھ لی

    اٹھ گیا دنیا سے جیسے پردہ داری کا چلن

    ہر طرف آنکھوں نے جسموں کی نمائش دیکھ لی

    کوشش اخفائے راز عشق ممکن ہی نہیں

    میں نے اس کے سامنے کر کے یہ کوشش دیکھ لی

    اب تو بس یہ دیکھنا ہے کیا دکھاتی ہے قضا

    زندگی میں زندگی کی ساری سازش دیکھ لی

    زر زمیں جورو کی خاطر ہر زمانے میں کبیرؔ

    ایک ماں کے ہم نے دو بیٹوں میں رنجش دیکھ لی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے