ہے سارے کا سارا جہاں خوبصورت
ہے سارے کا سارا جہاں خوبصورت
سہانا ہے موسم سماں خوبصورت
مجھے تم نے دیکھا ہے بانہوں میں اپنی
عجب ہے یہ تیرا گماں خوبصورت
شعاعیں نکلتی ہیں رخ سے تمہارے
نہیں ہے کوئی ضو فشاں خوبصورت
محبت کی زنجیر میں قید ہوں میں
تمہارا ہے کتنا بیاں خوبصورت
ٹھکانہ جو مل جائے دل میں تمہارے
قسم سے ہے جائے اماں خوبصورت
عظیمؔ آپ کے دل کو کتنا لبھائے
وہ عارض پہ تل کا نشاں خوبصورت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.