مست ملنگ تونگر سائیں
مست ملنگ تونگر سائیں
کس نے کیے ہیں بے گھر سائیں
منظر تو بے انت خلا ہے
پر کیا ہے پس منظر سائیں
وہ باہر آئے تو پوچھوں
کیا رکھا ہے اندر سائیں
میرے دیس کی بات نرالی
میرے دیس کے پتھر سائیں
کیسے کیسے لوگ بنائے
کیسے ہو کاریگر سائیں
جیون کی تمثیل سے باہر
میں اور آپ برابر سائیں
میں قاسمؔ ہوں اور پیاسا بھی
میرا مشکیزہ بھر سائیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.