میں کیا پاگل تھا جو دیوانہ ہوتا
میں کیا پاگل تھا جو دیوانہ ہوتا
اگر میری طرف دیکھا نہ ہوتا
جو بازار جنوں ٹھنڈا نہ ہوتا
تو پھر گھاٹے کا یہ سودا نہ ہوتا
مرا بک جانا کیا مشکل تھا لیکن
وفا کے حق میں یہ اچھا نہ ہوتا
مرا قاتل وفا نا آشنا ہے
مگر اے کاش وہ ایسا نہ ہوتا
مزا آتا نصیحت میں بھی شاید
اگر ناصح ذرا دیوانہ ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.