Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میرے دشمن کے لیے آخری ہتھیار بنا

ڈاکٹر اظہار ظاہر

میرے دشمن کے لیے آخری ہتھیار بنا

ڈاکٹر اظہار ظاہر

MORE BYڈاکٹر اظہار ظاہر

    میرے دشمن کے لیے آخری ہتھیار بنا

    پھر نشانہ مرے محسن مرا کردار بنا

    عزم و ہمت کو تو اپنے لئے پتوار بنا

    اور کردار کو سورج سا چمکدار بنا

    جس کو چاہا تھا دل و جان سے بڑھ کر میں نے

    وہ مرا دوست ہی غیروں کا طرفدار بنا

    میں نے سچ بول کے ہر بار سزا پائی ہے

    جھوٹ بولا تو زمانہ مرا غم خوار بنا

    میری خاموشی کو کمزوری سمجھنے والو

    وقت پڑنے پہ یہی صبر تھا تلوار بنا

    جس کو سینے سے لگایا تھا سمجھ کر اپنا

    چند لمحوں میں وہی درد کا بازار بنا

    ہم نے ہر بار نبھائی تھی جو چاہت دل سے

    اسی چاہت کا تماشہ ہی تو ہر بار بنا

    جس پہ کرتے تھے بھروسہ وہی دل توڑ گیا

    پھر وہی شخص مرے غم کا خریدار بنا

    جس نے شدت سے کسی فن پہ مشقت کی ہو

    پھر وہی شخص زمانے میں ہے فنکار بنا

    ہم نے محنت سے سنوارا ہے مقدر اپنا

    خواب پھر وہ ہی حقیقت کا طلبگار بنا

    اپنے اخلاق کو پہچان بنا کر ظاہرؔ

    سب کی نظروں میں تو ہی صاحب کردار بنا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے