اخلاص و اخوت کا جو پیکر نہیں ہوتا
اخلاص و اخوت کا جو پیکر نہیں ہوتا
وہ شخص جہاں میں کبھی سرور نہیں ہوتا
پوچھے کوئی ان سے دل بیتاب کی حالت
اک لمحہ سکوں جن کو میسر نہیں ہوتا
پرواز ہی دراصل ہمارا ہے مقدر
ہم جیسے پرندوں کا کوئی گھر نہیں ہوتا
ہم اپنے ہی اعمال سے پستی کے مکیں ہیں
ورنہ کوئی ثانی کوئی ہمسر نہیں ہوتا
ان تیرہ نصیبوں کی طرح ہم بھی بھٹکتے
ذہنوں میں اگر صبح کا منظر نہیں ہوتا
میں اس سے مقابل کبھی ہوتا نہیں کاوشؔ
دشمن جو مرے قد کے برابر نہیں ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.