ہمیشہ یوں سنورنے سے بدن سونا نہیں بنتا
ہمیشہ یوں سنورنے سے بدن سونا نہیں بنتا
جسامت کی نمائش سے کوئی اچھا نہیں بنتا
گرجنا زور سے بادل کا ہونا دھوپ کا مدھم
فقط بوندیں برسنے سے کبھی دریا نہیں بنتا
کبھی شہرت نہیں ملتی بنا محنت مشقت کے
فلک کو دیکھ لینے سے کوئی تارا نہیں بنتا
عداوت دور کرنے کو ضروری ہے شناسائی
بچھڑ کر دور رہنے سے کوئی اپنا نہیں بنتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.