خواب ہے خواب مرے پاس وہ آ جائے گا
خواب ہے خواب مرے پاس وہ آ جائے گا
آ کے زنجیر مرے در کی ہلا جائے گا
ٹوٹ جائیں گے یہ گدرائے ہوئے پھل اک دن
کل کی مانند یہ موسم بھی چلا جائے گا
ہوگی کافور شب غم کی سیاہی اک دن
کوئی آنگن میں مرے چاند اگا جائے گا
شہر والو دل وحشی کو مرے مت چھیڑو
یہ تو دیوانہ ہے صحرا میں چلا جائے گا
شمع رہ بجھ گئی آیا جو ہوا کا جھونکا
کوئی جھونکا ہی اسے آ کے جلا جائے گا
اس کا فن زندۂ جاوید رہے گا ہندیؔ
وہ جو پانی پہ کوئی نقش بنا جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.