آپ اتنے بھی مجھ سے دور نہیں
آپ اتنے بھی مجھ سے دور نہیں
ہاں سرہانے پہ بس ضرور نہیں
آنکھ میں ہاں لیے کھڑے تھے ہم
تاؤ میں کہہ دیا حضور نہیں
اس کو بس حسن سے محبت ہے
اور کوئی اسے غرور نہیں
تیری امی بھی مان جائیں گی
یعنی دلی زیادہ دور نہیں
آنگن اک ساز نے سے جھوم اٹھا
اس میں کچھ عشق کا فتور نہیں
میرؔ نے راستے میں چھوڑی تھی
خوابؔ جی اب غزل بھی دور نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.