خوشی سے جشن بہاراں منایا کرتے تھے
خوشی سے جشن بہاراں منایا کرتے تھے
کبھی تو ہم بھی پتنگیں اڑایا کرتے تھے
ہوائے ترک تعلق تو اب چلی ہے میاں
پرانے لوگ تعلق نبھایا کرتے تھے
دلوں میں جھوٹی انا پالتا نہیں تھا کوئی
جو روٹھتا اسے جا کر منایا کرتے تھے
سبھی کی ہانڈیاں سانجھی تھیں پوری بستی میں
جہاں پہ بھوک لگی کھانا کھایا کرتے تھے
کوئی جب آتا تو ہنس کر گلے لگاتے ہم
کسی کے جانے پہ آنسو بہایا کرتے تھے
جو چھوٹے تھے وہ بزرگوں سے جھک کے ملتے تھے
بڑے بھی چھوٹوں کے نخرے اٹھایا کرتے تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.