ہم لوگ تیری خوشیوں میں شامل تو ہوں گے دوست
ہم لوگ تیری خوشیوں میں شامل تو ہوں گے دوست
ظاہر ہے غم بھی بیچ میں حائل تو ہوں گے دوست
ویسے بھی صرف آگ لگانے کی بات ہے
دس بیس لوگ شہر میں جاہل تو ہوں گے دوست
اجلے لباس پہنے ہوئے خوبرو بدن
ان کے بھی میری طرح مسائل تو ہوں گے دوست
اس شہر نا مراد میں کچھ بھی نہیں تو کیا
دو چار لوگ پیار کے قابل تو ہوں گے دوست
میرے بلوچ بھائی پلٹ کر نہ آ سکے
اغوا کرانے والوں کے بھی دل تو ہوں گے دوست
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.