دھوپ کے سائبان میں خوش ہیں
دھوپ کے سائبان میں خوش ہیں
ہم اسی امتحان میں خوش ہیں
یہ محل آپ کو مبارک ہو
ریت کے اس مکان میں خوش ہیں
جو تری رفعتوں سے واقف ہیں
وہ ہی دونوں جہان میں خوش ہیں
رقص وحشت کا جام پی کر ہم
آپ اپنے جہان میں خوش ہیں
آرزو ضبط خواب حسن بدن
دل کی ہر کھینچ تان میں خوش ہیں
ہم ہیں شاہوں کے در کے کارندے
فقر کی آن بان میں خوش ہیں
جیت کے پھل تمہیں مبارک ہوں
ہار کر داستان میں خوش ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.